ETV Bharat / state

Jammu Nagrota Accident: جموں نگروٹہ میں سڑک حادثہ، پنجاب کے تین افراد ہلاک

جموں کے نگروٹہ علاقے میں جمعے کے روز ایک سڑک حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ تیز رفتار کی وجہ سے پیش آیا۔ Jammu Nagrota Accident

3 Punjab residents killed in road accident in Jammu
جموں نگروٹہ میں سڑک حادثہ، تین پنجابی افراد ہلاک
author img

By

Published : May 6, 2022, 10:22 PM IST

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے نگروٹہ علاقہ میں ایک سڑک حادثے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جموں کے نگروٹہ علاقے میں قومی شاہراہ پر جمعہ کے روز ایک تیز رفتار گاڑی PB6SAF-4794 سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار تین افراد کی موقع پر موت واقع ہوگئی۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ یہ گاڑی اودھمپور سے جموں جا رہی تھی جب یہ جموں چڑیا گھر کے نزدیک غالباً ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ متوفین کی شناخت گردیپ سنگھ ولد گرجیت سنگھ (ڈرائیور) ساکن موگا پنجاب، شام لال ولد بہادر لال اور وکاس کمار ولد رنجیت کمار ساکنان فیروز پور پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات ( FIR no. 178/2022) 279/304-A IPC سیکشن کے تحت نگروٹہ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کر لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.