ETV Bharat / state

Jammu Sunjuwan Encounter: 'مہلوک عسکریت پسند سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے کی فراق میں تھے'

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 3:55 PM IST

جموں کے سنجوان علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف کے افسراور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس تصادم میں 9 سکیورٹی فروسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج جاری ہے۔Jammu Sunjuwan Encounter

2-pak-militants-on-suicide-mission-says-dgp-dilbagh-singh-on-jammu-encounter
مہلوک عسکریت پسند سیکورٹی فورسز پر خود کش حملہ کرنا تھا، دلباغ سنگھ

جموں: جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ سنجوان جموں میں تصادم کے دوران مارے جانے والے عسکریت پسند سیکورٹی فورسز پر خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ عسکریت پسند وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل خود کش حملہ کرکے اس دورے کو متاثر کرنا چاہتے تھے۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو جائے تصادم آرائی پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔Dilbagh Singh on Sunjuwan Encounter

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ’مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرکے جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے اس آپریشن کو کامیابی سے انجام تک پہنچایا جس کے لیے میں اپنے افسروں، اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کو مبارک باد دیتا ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مہلوک عسکریت پسند جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ تھے اور یہ سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل سکیورٹی فورسز پر خودکش حملہ کرنا ان کا مشن تھا تاکہ اس دورے کو متاثر کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان عسکریت پسندوں نے حال ہی میں دراندازی کی ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بھی عسکریت پسندوں کے اس قسم کے عزائم کو ناکام بنایا ہے اور آگے بھی ان کو اپنے مذموم ارادوں کو پورا ہونے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں کے سنجوان علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف کے افسر اور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس تصادم میں 9 سکیورٹی فروسز اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.