جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کی جانب سے آج خطے میں خصوصی لوک عدالت کے ذریعے 1718 مقدمات حل کیے گئے۔
یہ خصوصی لوک عدالت جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں 'انصاف تک رسائی' کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منظم کی گئی تھی۔
کووڈ-19 وبا کے بعد پہلی بار خصوصی لوک عدالت منعقد کی گئی تھی۔ خطے کے تمام اضلاع میں 90 بنچز نے 2804 کیسز پر سماعت کی۔ جس میں سے 1718 مقدمات حل کیے گئے، ان مقدمات میں کمپینسیشن، سیٹلمینٹ، سیول، کریمنل اور لیبر ڈسپیوٹس، بجلی اور پانی بل کیسز، خاندانی معاملات، چیک ڈس آنر، بینک ریکوری کیسز شامل تھے۔ جن کی کل قیمت 3 کروڑ 42 لاکھ 31 ہزار 135 تھی۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل جے کے ایل ایس اے کے سرپرست اعلی ہیں اور علی محمد ماگرے اس کے ایگزیکٹو چیئرمین ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
جموں: روہنگیا پناہ گزینوں کا ویریفکیشن شروع، کئی روہنگیا ہولڈنگ سنٹر منتقل
وہیں جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر سیکریٹری ایم کے شرما نے جوڈیشئل آفیسرز، سیکریٹریز، ڈی ایل ایس ایز، وکلا اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ اب اس کے بعد آئندہ خصوصی عدالت رواں ماہ کی 20 تاریخ کو منعقد ہو گی۔