سنیچر کی رات اودھم پور کے چنینی میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈرائیور نے عقیدت مندوں کو لے جانے والی منی بس پر توازن کھودیا تھا، تقریباً 20 سے 25 فٹ گہری کھائی میں گرنے کے سبب 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادھم پور کے چنینی میں سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس ادھم پور کے چنینی مادا موڑ پر پہونچی جس میں ویشنو دیوی کی زیارت کے لیے دہلی سے آئے ہوئے عقیدت مند سوار تھے، ان کی بس کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس تقریباً 20 سے 25 فٹ گہری کھائی میں گرپڑی۔ خبر کے مطابق گاڑی کا رجسٹریشن نمبر ہے، Jk08B-9978
بتایا جارہا ہے کہ وہ بس سیاحتی مقام پیٹنی ٹاپ سے کٹرا بیس کیمپ کی طرف جارہی تھی اور اس میں 20 سے 25 مسافر سوار تھے۔ حادثہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔
پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس دوران پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔