پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی مرکزی جامع مسجد شریف میں حضرت علی مولا حضرت مولائے کائنات علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کی 13 رجب کو ولادت باسعادت کے موقع پر جماعت رضائے مصطفی منڈی کی جانب سے محفل کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرمقامی باشندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
جماعت رضائے مصطفی منڈی کے بینر تلے عوام کے نام پیگام دیا گیا کہ اپنے دلوں کے اندر اہلِ بیتِ کے لئے محبت پیدا کریں۔ مولائے کائنات کی محبت پیدا کریں کیونکہ جو دل صحابہ کرام اہل بیت کی محبت سے خالی ہوگا وہ ہر خیر سے محروم ہوگا۔
لہذا ہمیں اہل بیت سے محبت کے اظہار کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت کو بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر ائیمہ اہل بیت کی سیرت کا مطالع کریں اور ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں:Mirwaiz Condoles Jan Mohammad Kaul’s Demise: جان کول کی وفات پر میرواعظ نے کیا دکھ کا اظہار
محفل کے آخر میں تمام عالم اسلام کے لئے دعا کی گئی۔خاص طور پر ملک ہندوستان میں امن و امان کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی ہے ۔ امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی کے مولانا فصل حسین رضوی نے کہاکہ اللہ تعالی ہمارے ملک ہندوستان میں امن, سکون, آپسی بھائی چارہ عطا فرمائے اور اس وقت جو نفرت کی ہوا چل رہی ہے اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کر دے ۔