اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بیجبہارہ میں واقع زیبا آپا انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے نابینا بچوں کے لئے کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں چھ اضلاع کے بچوں نے حصہ لیا۔ معذور بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میچ میں شرکت کی دونوں ٹیمیوں کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ اس کرکٹ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر اسکول کے پرنسپل نے انہیں مبارکباد پیش کی. انہوں نے کہا کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں بچوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کئی لوگ ایسی سوچ رکھتے ہیں کہ نابینہ افراد کھیل کود میں حصہ لینے سے قاسر ہوتے ہیں لیکن ٹورنامنٹ منعقد ہونےکے بعد ایسے لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آنی ظاہر ہے اجکل کے جدید دور میں نابینہ افراد کیلئے لئے سرکار و غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جاتے ہیں نابینہ افراد پڑھائی لکھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود جسی سرگرمیوں میں حصہ لیے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Provincial Level Kho Kho Computation پلوامہ میں کھو کھو مقابلے کا انعقاد
سماجی کارکن جاوید احد ٹاک کے مطابق جموں کشمیر کے بچوں میں کافی ٹیلنٹ ہے انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کے ٹیلنٹ کو نکھانے اور ابھارنے کیلئے اس طرح کے پروگرامز بہیت ضروری ہیں انہوں نے کہا کہ اگر اسطرح کے ٹیلنٹد بچوں کو معقول تربیت کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات فراہم کی جائی تو یہ بچے ملک اور بیرون ملک میں اپنا نام روشن کر سکتے ہیں