خود کشی کرنے والے شخص کی شناخت منجیت سنگھ ساکنہ سمبٹر کے طور پر ہوئی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ہلاک شدہ منجیت سنگھ نے گذشتہ شب اپنے گھر کے پاس واقع ایک درخت سے خود کو لٹکا کر خودکشی کر لی۔
اہل خانہ کے مطابق خود کشی سے قبل منجیت نے اپنا موبائل بند رکھا تھا اور انہوں نے قیاس آرائی کی شاید مواصلاتی نظام کے منقطع ہونے کی وجہ سے منجیت نے خود کشی کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حثیت کو ختم کرنے کے بعد علاقے میں تقریباً ایک عشرہ سے مواصلاتی نظام منقطع ہے۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ ماٹم کروا کے اہل خانہ کےحوالے کر دیا۔
پولیس نے اس کیس کو درج کر کے تحقیقات شروع کی۔