دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے قصبہ اور کرنی سیکٹرز میں ایل او سی پر جمعہ کے روز قریب گیارہ بجے پاکستانی فوج نے بلا اشتعال گولہ باری شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ گولہ باری کے نتیجے میں کرنی سیکٹر میں ایک 18 سالہ نوجوان زخمی ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج حملے کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے قہر کے درمیان بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان سرحد پر آئے روز گولہ باری کے تبادلے نے سرحدی لوگوں کا جینا حرام کرکے رکھ دیا ہے۔
سرحدی لوگوں نے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے آپسی مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرکے گولہ باری کے تبادلے کے سلسلے کو بند کرنے کی اپیل کی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے ہوا تھا لیکن وہ کاغذوں تک ہی محدود ہوکر رہ گیا ہے۔