جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھانہ منڈی میں ایک 25 سالہ نوجوان بجلی کی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے زخمی کو فورا ہسپتال پہنچایا۔ Youth Injured Due to Electric Shock
ذرائع کے مطابق نوجوان ٹرک پر جے سی بی مشین لاد کر تھانہ منڈی سے منہال گلی لے جارہا تھا اس دوران راستے میں بجلی کی تاروں کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے جے سی بی مشین تاروں کے درمیان بھنس گئی جس سے آزاد کرانے کے لیے نوجوان ٹرک کے اوپر چڑا اور کرنٹ لگنے زخمی حالت میں نیچے گرگیا۔
مزید پڑھیں:
موقع پر موجود مقامی لوگوں نے زخمی نوجوان کو تھانہ منڈی کے پرائمری ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹرز گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کردیا۔