اطلاعات کے مطابق فرید احمد ولد غلام علی ساکنہ ڈھلواس، ضلع رامبن اپنے گھر کے قریب مویشییوں کے لیے پتے کاٹ رہا تھا کہ اچانک درخت سے گزرنے والی بجلی کی تار کی زد میں آگیا۔ جس کے نتیجہ میں وہ درخت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
مقامی لوگوں و پولیس نے زخمی شخص کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا۔
چندر کورٹ پولیس نے محکمہ بجلی کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔