بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے سوئیبگ علاقے میں اس وقت کہرام مچھ گیا جب وہاں پے بجلی کا زور دار جھٹکا لگنے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک نوجوان جس کی شناخت فردوس احمد ملک عمر 26 سال ولد محمد اکبر ملک ساکن گرمحلہ سوئیبگ کے طور پر ہوئی ہے۔ نوجوان کو اپنے گھر میں پانی کے موٹر کی مرمت کے دوران بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جس میں یہ مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ نوجوان کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر جے وی سی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایک اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Two Security Persons Committed Suicide سانبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو سکورٹی اہلکاروں کی خودکشی
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں بجلی کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں کافی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ رواں سال میں اب تک ضلع بڈگام میں متعد افراد بجلی کا جھٹکا لگنے سے فوت ہو گئے ہیں۔ زیادہ تر اموات بجلی محکمے کی غفلت شعاری کے نتیجے میں رونما ہوتی ہے جبکہ چند کچھ مقامات پے عام لوگوں بھی اپنی غفلت شعاری سے موت کے آغوش میں چلے جاتے ہیں۔