ETV Bharat / state

Youth Died In Mandi منڈی میں 25 سالہ نوجوان کی درد ناک حادثہ میں ہوئى موت

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے چھمبر میں ایک نوجوان پاؤں پھسلنے سے دریا میں گر گیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

منڈی میں 25 سالہ نوجوان کی درد ناک حادثہ میں ہوئى موت

author img

By

Published : May 31, 2023, 11:45 AM IST

منڈی میں 25 سالہ نوجوان کی درد ناک حادثہ میں ہوئى موت

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے چھمبر میں اچانک ایک نوجوان کی ندی میں گر کر موت ہوگئی۔ اس کو لیکر ضلع پونچھ میں ماتم کا ماحول ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاک منڈی کی پنچائیت چھمبر کلس سے تعلق رکھنے والے اس 25 سالہ نوجوان کی موت کا ایک نہائیت ہی دلدوز حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں لقمہ اجل ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد طارق لون ولد عبدالغفار لون عمر قریب 25 سال ساکن چھمبر کلس کے طور پر ہوئی ہے۔

اس موقعے پر مقامی باشندوں نے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد طارق نامی نوجوان مین بازار منڈی میں ایک کپڑے کی دکان چلاتا تھا جو کہ معمول کے مطابق گذشتہ روز کی شام منڈی سے دوان بند کرکے واپس گھر جارہا تھا اور جس راستے سے یہ نوجوان گھر کی جانب جارہا تھا اس کی حالت خراب تھی۔ مسلسل بارش کی وجہ سے پھسلن بڑھ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Road Accident In Jammu جموں میں سڑک حادثہ، 10 افراد ہلاک

پھسلن کی وجہ سے اس نوجوان کا پاؤں پھسلا اور نوجوان ندی میں جا گرا۔ اس کے نتیجے میں اس نوجوان کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق شام کو جب یہ نوجوان گھر نہیں پہنچا تو اس نوجوان کی تلاش شروع کی گئی۔ ندی کے کنارے نوجوان کی لاش پائی گئی۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو خستہ حال سڑکوں کی مرمت کرنی چاہئے۔سڑکوں کی مرمت نا ہونے کی وجہ سے اس طرح کے حادثے پیش آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.