ETV Bharat / state

اننت ناگ میں یوتھ کانگریس کا یک روزہ کنونشن - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ٹاون ہال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے یک روزہ یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ Youth Congress Convention Held In Anantnag

اننت ناگ میں یوتھ کانگریس کا یک روزہ کنونشن

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 12:01 PM IST

Updated : Dec 1, 2023, 12:24 PM IST

اننت ناگ میں یوتھ کانگریس کا یک روزہ کنونشن

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع ٹاون ہال میں یوتھ کانگریس کی جانب سے یک روزہ یوتھ کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس کنونشن میں یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر شری آکاش برت کے علاوہ اننت ضلع کے یوتھ پریذیڈنٹ مدثر احمد خان، ماجد وارثی، شبلی دادا اور دیگر نوجوان لیڈران موجود تھے۔

کنونشن میں موجود نوجوان لیڈران نے کانگریس پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے نوجوانوں کو ہدایت دی۔ اس کنونشن میں آئے ہوئے سبھی نوجوانوں نے اس بات کا عہد کیا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بالخصوص نوجوانوں کو کانگریس پارٹی سے جوڑنے کا کام کریں گے کیونکہ جموں کشمیر کو مہنگائی، بے روزگاری جیسی پریشانیوں سے صرف کانگریس پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں بی جے پی یونٹ کی میٹنگ کا انعقاد

اس موقعے پر جموں کشمیر یوتھ پریذیڈنٹ آکاش برت نے کہا کہ اب لوگ بی جے پی کے کھوکھلے دعوؤں کو جان چکے ہیں۔ برت نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل صرف کانگریس پارٹی ہی روشن کر سکتی ہے اور لوگوں کا کانگریس کی طرف بڑھتا رجحان دیکھ کر ہم یہ بات دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ آنے والے وقت میں جب بھی انتخابات کرائے جائیں گے کانگریس پارٹی بڑے مارجن سے جیت درج کرے گی۔

Last Updated : Dec 1, 2023, 12:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.