دپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن راجیندر سنگھ کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ پولیس دھرمکنڈ میں آج صبح تحریری طور شکایت درج کرائی ۔
الزام ہے کہ پون سنگھ (18) ولد ملاپ سنگھ ساکنہ ہرشالہ کنگا تحصیل و ضلع رامبن نے آج صبح قریب نو بجے ان کی کمسن بچی جس کی عمر 3 سال ہے، گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسے زبردستی اٹھاکر اپنے گھر لے گیا جہاں جنسی زیادتی کی، بچی کی چیخ پکار کی آواز سن کر متاثرہ بجی کی والدہ نے بچی کو بچایا، تاہم ملزم جائے واقعہ سے فرار ہوگیا تھا۔
معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دھرم کنڈ پولیس نے ملزم پون سنگھ (18) کے خلاف دفعہ 376 آئی پی سی اور POSCO ایکٹ کی تحت معاملہ درج کر کے ملزم کو جیل بھیج دیا ہے۔