جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان زندگی کی جنگ ہار گیا۔
تفصیلات کے ضلع اننت ناگ کے اڈہال وائلو کے رہنے والے اٹھارہ سالہ عامر منظور خان ولد منظور احمد خان اچھہ بل کے مقام پر اس وقت حادثہ کا شکار ہوا جب اس کی بائک کو حادثہ پیش آیا۔
اگرچہ عامر کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ کر عامر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
طبی و قانونی لوازمات پورا ہونے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں ماتم کی لہر دوڑ گئی ہے۔