ETV Bharat / state

گولہ باری میں ہلاک شدہ جوان کو خراج تحسین

گزشتہ روز پاکستان نے شمالی کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس دوران مورٹار اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کر کے رہائشی علاقوں اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

گولہ باری میں ہلاک ہوئے جوان کو خراج تحسین

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 11:16 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول پر ہلاک ہونے والے بی ایس ایف جوان کو کشمیر بی ایس ایف نے سرینگر میں خراج تحسین پیش کیا۔

سرینگر کے ہمہامہ میں قائم بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹر میں انسپکٹر جنرل کشمیر فرنٹیئر بی ایس ایف ڈاکٹر راجیش مشرا نے ہلاک شدہ جوان راکیش ڈوبھال کو تقریب کے دوران پھولوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ بی ایس ایف آفیسرز، سباڈینیٹ آفیسرز اور بی ایس ایف کے دیگر افسران اور سول انتظامیہ کے معززین نے بھی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے شمالی کشمیر کے مختلف سیکٹرز میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس دوران مورٹار اور دیگر ہتھیاروں کا استعمال کر کے رہائشی علاقوں اور بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانا بنایا تھا۔ بھارتی فوج نے پاکستان کا اس کارروائی کا مناسب جواب دیا۔

دفاعی ذرائع کے مطابق گولہ باری کے دوران نوگام سیکٹر میں راکیش ڈوبھال زخمی ہوئے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ زخمی حالت میں دم توڑ گئے۔

قابل ذکر ہے کہ 1011 بی ایس ایف آرٹلری رجمنٹ کے راکیش ڈوبھال جنوری 2004 میں بی ایس ایف میں شامل ہوئے تھے اور اگست 2013 سے موجودہ عہدے پر فائز تھے۔ ان کے والدین، ​​بیوی اور ایک بیٹی اترا کھنڈ کے ضلع دہرادون میں رہتے ہیں۔

راکیش ڈوبھال کی لاش کو آج ہمہامہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ان کے آبائی مقام پر روانہ کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.