ETV Bharat / state

ترال میں نئے شاپنگ کمپلیکس پر کام شروع - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال

ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع بس اسٹینڈ کے قریب شاپنگ کمپلیکس کے لیے محکمہ آر اینڈ بی نے کام شروع کرتے ہوئے زمین کی پیمائش کی۔ محکمہ نے جلد سے جلد نئے شاپنگ کملیکس کا تعمیراتی کام مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ New Shopping Complex In Tral

ترال میں نئے شاپنگ کمپلیکس پر کام شروع
ترال میں نئے شاپنگ کمپلیکس پر کام شروع
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 11:35 AM IST

ترال میں نئے شاپنگ کمپلیکس پر کام شروع

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں واقع بس اسٹینڈ کے قریب محکمہ آر اینڈ بی نے شاپنگ کمپلیکس کے لئے کام شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بس اسٹینڈ ترال میں آج آر اینڈ بی محکمے کی جانب سے نئے شاپنگ کمپلیکس کے لیے نشان زد کی گئی زمین کی پیمائش کی گئی۔ اس موقعے پر آر اینڈ بی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینئر منظور احمد بیگ، اے ای ای فاروق احمد کے علاوہ آر اینڈ بی اور میونسپل کمیٹی ترال کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

محکمہ کے افسران نے بتایا کہ ترال قصبے میں یہ دکانداروں کی ایک دیرینہ مانگ تھی اور اب یہاں جدید سہولیات سے لیس ایک شاپنگ کمپلیکس تیار ہوگا۔ واضح رہے کہ دکاندار سال 2019 سے بس اسٹینڈ ترال کے پاس ایک نئے شاپنگ کمپلیکس کی مانگ کر رہے تھے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئر منظور احمد بیگ نے بتایا کہ قریبا چار کروڑ روپے کی مالیت سے یہ کمپلیکس دو سال کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس میں چھتیس دکانیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Timber Missing جموں و کشمیر اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن ڈویژن پلوامہ میں لکڑی کی دھاندلی کا انکشاف

انھوں نے یقین دلایا کہ اس شاپنگ کمپلیکس کے لیے معیاری میٹریل استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سال 2019 میں انتظامیہ کی جانب سے ایک انہدامی مہم کے دوران ترال بس اسٹینڈ میں تقریباً پچاس دکانوں کو زمین بوس کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.