ETV Bharat / state

ادھم پور۔ بارہمولہ ریلوے لنک پر کام بحال - ریلوے لنک پر کام بحال کردیا گیا

ملک کو وادی کشمیر سے ملانے والی زیر تعمیر ریلوے لنک پر کام بحال کردیا گیا ہے۔ یہ کام گذشتہ ماہ ملک گیر لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی روک دیا گیا تھا۔

ادھم پور – بارہمولہ ریلوے لنک پر کام بحال کردیا گیا

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 9:17 PM IST

ایک سرکاری افسر نے بتایا کہ ادھم پور اور ریاسی اضلاع میں ادھم پور – بارہمولہ ریل لنک پر زائد از ایک ماہ سے معطل کام بحال کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'ہم نے تمام ایجنسیوں کو کام بحال کرنے کی اجازت دی ہے۔ مرکزی حکومت کی حالیہ گائیڈ لائنز میں زراعت اور تعمیراتی سرگرمیوں کو بحال کرنے کی اجازت دی گئی۔

ان ہی گائیڈ لائنز کے چلتے ریلوے لنک پر کام بحال کیا گیا'۔انہوں نے مزید کہا: 'تعمیراتی کام میں مصروف افراد سماجی دوری بنائے رکھیں گے۔

سبھی ایجنسیوں نے لکھ کر دیا ہے کہ وہ سماجی دوری کو ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ سماجی دوری کے بغیر کورونا وائرس کے خلاف ہماری لڑائی کمزور پڑ جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.