ETV Bharat / state

Women Protest in Budgam بڈگام کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج - کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ

ضلع بڈگام کے مین چوک پر گھریلو خواتین نے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے اسمارٹ میٹرز لگانے کے فیصلے خلاف شدید احتجاج کیا۔ خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کردی جس سے علاقے میں جام لگ گیا۔

بڈگام کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 2:32 PM IST

بڈگام کے بیشتر علاقوں میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج

بڈگام :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے مین چوک پر گھریلو خواتین نے کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے اسمارٹ میٹرز لگانے کے فیصلے خلاف جم کر احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران ناکہ بندی کردی گئی جس سے آمدورفت متاثر رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ سمارٹ میٹرز سے پیدا ہونے والے مہنگے بلوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔ ضلع بڈگام کے ہکنی پورہ اور وحدت پورہ علاقے کے مکینوں نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے خلاف نعرے لگائے۔ علاقے میں اسمارٹ میٹر لگانے کے اقدام کے خلاف سینکڑوں مقامی لوگ، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں، سڑک پر جمع ہو گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے اور وہ سمارٹ میٹرز کے متحمل نہیں ہیں، جس سے ان کے بقول حد سے زیادہ بل آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومت ہماری شکایت کیوں نہیں سن رہی ہے۔ تمام ناراضگی کے باوجود، حکومت اس اقدام کو آگے بڑھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Reaction On Smart Meters 'اسمارٹ میٹرز سے صارفین کو کوئی نقصان نہیں'

ہاکنی پورہ بڈگام میں مظاہرین نے کہا کہ وہ فلیٹ ریٹ چاہتے ہیں نہ کہ اسمارٹ میٹر سے تیار کردہ بجلی کے بل۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے وہ بہت زیادہ بل برداشت نہیں کر سکیں گے۔زیادہ تر مقامی لوگ یا تو سڑک کنارے دکاندار لگاتے ہیں یا مزدور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت سمارٹ میٹر لگانے سے پہلے معاشرے کے غریب لوگوں کا بھی خیال کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.