سرینگر (جموں و کشمیر):مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے خانیار علاقے میں گزشتہ روز آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ اس واقعے میں رہائشی مکان کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق آج دوپہر کو خنیار کے میرزا باغ علاقے میں واقع ایک رہائشی مکان کی پہلی منزل میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اس واقعے میں بلال احمد نام کے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فی الحال اس واقعے کو لے کر زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیاس آرائی ہے کہ سلینڈر گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے ہی مکان میں آگ لگی ہو گی۔ وہیں مکان کے مالک عبدل رشید بٹ کا کہنا تھا کہ یہ دکان ہم نے صرف آٹھ روز قبل بلال احمد کو کرائے پر دیا تھا۔ وہ اس کو پرووژن کا سامان جیسے چپس، دال وغیرہ کو رکھنے کے لیے بطور گودام استعمال کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Lasjan Flyover In Srinagar سرینگر کا لسجن فلائی اوور 12 برس بعد بھی نامکمل
وہیں شہر میں پیش آئے ایک دوسرے سڑک حادثے میں ایک خاتون خاتون کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کو خواجہ بازار میں حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ اُن کی شناخت ادیبہ شبیر کے طور پر ہوئی ہے اور وہ خانيار کی رہنے والی تھی۔ معاملے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ "نیلے رنگ کی ماروتی ائنیس زیر نمبر JK01AQ 5374 جو الطاف احمد شیخ چلا رہے تھے نے اس خاتون کو کچل دیا۔