کٹھوا: کٹھوا میونسپل کونسل کے انتخاب کے بعد چودھری لال سنگھ کے چھوٹے بھائی راجیندر سنگھ ببی نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا. حلف لینے کے بعد راجیندر سنگھ نے پوجا کر کے چارج سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ کٹھوعہ میونسپل کونسل میں 10 ستمبر کو انتخابات ہوئے تھے، جس میں بی جے پی کے کچھ کونسلروں نے قائد حزب اختلاف راجیندر سنگھ ببی کے حق میں ووٹ دیا اور انہیں فتح یاب کرایا، اس سلسلے کے بعد راجیندر سنگھ تقریباً 2 ماہ بعد حلف لینے میں کامیاب ہوئے۔ With bjp support brother of chaudhary lal singh nominated as chairman
یہ بھی پڑھیں:
خبر کے مطابق ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے سربراہ کٹھوعہ میونسپل کونسل کے چیئرمین بی جے پی کی حمایت سے بنے ہیں۔ اس موقع پر چودھری راجیندر سنگھ ببی نے بی جے پی کے کونسلروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور ان کی جیت کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں کٹھوعہ کی ترقی میں میونسپل کونسل اہم رول ادا کرے گا۔