ETV Bharat / state

Winter Carnival Kulgam : کولگام کے اہربل آبشار پر اہربل میلہ کا انعقاد - انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون

کولگام ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے وادی کشمیرمیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پر سیاحتی مقام اہربل آبشار پر اہربل میلہ کا انعقاد کیاگیا۔ میلے کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس طرح کے مزید میلے کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

کولگام کے اہربل آبشار پر اہربل میلہ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 9:02 PM IST

کولگام کے اہربل آبشار پر اہربل میلہ کا انعقاد

کولگام:جموں و کشمیر کے کولگام ضلع میں انتظامیہ اور محکمہ صحت کے تعاون سے وادی کشمیرمیں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے خاص طور پر سیاحتی مقام اہربل آبشار پر اہربل میلہ کا انعقاد کیاگیا۔میلے کو لے کر مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس طرح کے مزید میلے کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

اہربل فیسٹیول کا انعقاد اہربل واٹر فال پارک کے قریب کیا گیا ہے جو کہ جنوبی کشمیر میں ایک بہت مشہور مقام ہے۔ سردیوں کے موسم میں ہمیشہ مقامی اور بیرونی ریاستوں کے لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد تفریحی کے لئے یہاں آتی ہے ۔لوگ کی خوبصورتی دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں۔

سیاح ہمیشہ مشہور آبشار کے سامنے خوبصورت تصاویر کھینچواتے ہیں۔ اہربل فیسٹیول کے دوران، زراعت، باغبانی، بھیڑ،جانوروں کی دیکھ بھال سے متعلق بیداری مہم چلائی جاتی ہے۔

اس موقع ہر سیاحت، کے وی آئی بی، ایپیکلچر، فلوریکلچر، دستکاری اور دیگر محکموں سمیت متعدد محکموں کی جانب سے متعدد اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ اسٹالز میں مقامی روایات اور ثقافت کو بھی بڑے پیمانے پر جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع پر اہربل فیسٹیول میں مصوری کے مقابلے منعقد کئے گئے۔اس مقابلے میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔ لڑکوں کے گروپس نے سائیکلنگ اور ٹریکنگ ایونٹس میں بھی حصہ لیا جنہیں کولگام کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے جھنڈی دکھا یا۔

یہ بھی پڑھیں:CRPF Backbone of Internal Security سی آر پی ایف ملک کی داخلی سلامتی کی ریڑھ کی ہڈی ہے

یہ میلہ جموں و کشمیر میں اس آف بیٹ منزل کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے اقدام کا حصہ ہے۔پروگرام میں ڈی۔ڈی۔سی چیرپرسن محمد افضل۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محدین بٹ۔ڈی۔آئ۔جی سمیت کئ آفسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.