جموں و کشمیر حج کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ ریاست کے تمام عازمین کے پاسپورٹ حج کمیٹی آف انڈیا سے موصول ہوچکے ہیں جبکہ انہیں کچھ دن بعد تقسیم کیا جائے گا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے عازمین میں پاسپورٹ تقسیم کرنا مشکل ہے اسی لیے کچھ دن بعد پاسپورٹ کی تقسیم عمل میں آئے گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اگست 2020 کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور پاسپورٹ کی تقسیم کے بارے میں تازہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔