ETV Bharat / state

بڈگام میں 55 سالہ شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی - حملہ کر کے اسے شدید زخمی ک

وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں ریچھ نے کھیت میں کام کر رہے 55 سالہ شخص پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

بڈگام میں 55 سالہ شخص ریچھ کے حملے میں شدید زخمی

author img

By

Published : Jul 30, 2020, 10:07 PM IST

اطلاعات کے مطابق شونگلی پورہ میں ایک مقامی شخص اپنے کھیت میں کام کر رہا تھا جس دوران وہاں پر ایک جنگلی ریچھ اچانک نمودار ہوا اور اس شخص پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔

اس بات کی خبر جوں ہی مقامی آبادی تک پہنچی تو لوگ حملے کی جگہ دوڑنے لگے تاہم لوگوں کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی ریچھ وہاں سے باگ چکا تھا۔

مقامی لوگوں نے زخمی شدہ 55 سالہ شخص کی شناخت محمد عبدلا شیخ ولد عبدالکریم شیخ ساکنہ شونگلی پورہ کے طور پر بتائی ہے۔

وہی لوگوں نے مذکورہ شخص کو فوری طور پر نذدیکی پرائمری ہیلتھ سنٹر کھاگ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے سرینگر کے بون اینڈ جوئنٹ اسپتال منتقل کیا۔

کھاگ علاقے میں اس سے قبل بھی اسی مہینے میں ایک مقامی شہری پر حملہ کیا تھا جب وہ صبح اپنے کام پر جا رہا تھا جس کو ایک مقامی نوجوان نے ریچھ سے بچا لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.