ETV Bharat / state

سعدہ کدل میں سیوریج پلانٹ پر کام بند؟ - پروجیکٹ پر کام شروع

سرینگر کے سعدہ کدل علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کے لیے محکمہ لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمینٹ اتھارٹی نے ایک برس قبل علاقے کے لوگوں کو راحت دینے کے لیے سعدہ کدل سے اشائی باغ پُل تک سڑک کے دونوں کناروں تک سیوریج پلانٹ تعمیر کرنے کو منظوری دی تھی جس کے بعد پلانٹ کی تعمیر کا کام محکمہ یو ای ای ڈی کے سپرد کر دیا گیا۔

سعدہ کدل علاقے میں سیوریج پلانٹ پر کام کیوں بند کیا گیا
author img

By

Published : Nov 25, 2019, 8:12 PM IST

محکمہ یو ای ای ڈی نے باضابطہ طور پر اس پروجیکٹ پر کام شروع کرتے ہوئے تعمیری مٹیریئل ڈالا۔ وہیں سیوریج کے حوالے سے علاقے کی زیلی سڑکوں کی کھدائی کا کام بھی عمل میں لایا لیکن اب تقریباً ایک برس کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود سیوریج پلانٹ کا کام مکمل نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سعدہ کدل علاقے میں سیوریج پلانٹ پر کام کیوں بند کیا گیا

ایک جانب تعمیری مٹیریئل سڑکوں پر پڑا رہنے سے گاڑیوں کی آمدورفت میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ وہیں دوسری جانب لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کے لئے باشندگان کو راحت دینے کی بات تو دور اب جگہ جگہ پر سیوریج پلانٹ کی تعمیر کے لئے ڈالے گئے مٹیریئل سے ہی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گندے پانی کی نکاسی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ اپنے گھروں سے نکلنے والا سارا گندا مواد براہ راست ڈل جھیل کی نذر کرتے ہیں جس کی وجہ سے اندرون ڈل بھی مکمل طور پر آلودہ ہو چکا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ محکمہ (Lakes & Water Ways Development Authority) اور UEED نے گندے پانی کی نکاسی کے لیے اور جھیل ڈل کو آلودہ ہونے سے بچانے کی غرض سے سیوریج پلانٹ پر کام کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا لیکن کیا وجہ کہ اس پروجیکٹ پر ایک سال قبل کام شروع کرنے کے چند دنوں بعد ہی تعمیری کام بند کر دیا گیا۔

سعدہ کدل علاقے کے لوگوں کے اس سنگین مسئلے کے پس منظر میں جب ای ٹی وی بھارت نے (Lakes & Water Ways Development Authority) کے وائس چیئرمین سے بات کی تو انہوں نے لوگوں کو درپیش مشکلات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 'سیوریج پلانٹ کے لئے زمین مالک سے ریٹ پر مکمل طور پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے اس پروجیکٹ کا کام بند کرنا پڑا۔'

تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند دنوں پر اس معاملے میں باضابطہ طور پر میٹنگ طلب کر کے رکے پڑے اس سیوریج پلانٹ پر کام پھر سے شروع کرنے کے لئے تمام راہیں ہموار کی جائیں گی اور علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچائی جائے گی۔

بہر حال ضرورت اس بات کی ہے کہ متعلقہ محکمے (Lakes & Water Ways Development Authority)اور UEEDصحیح معنوں میں اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرکے سعدہ کدل علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانے کی سعی کرنے کے ساتھ ساتھ ڈل جھیل کو مزید آلودہ ہونے سے بچائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.