سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے کہا ہے کہ اگرچہ جموں وکشمیر انتظامیہ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اب تک جو 12۰5لاکھ ڈوماسئل سرٹیفیکٹ اجراء کئے گئے ہیں ان میں سے 99فیصد وہ لوگ ہیں جو جموں وکشمیر کے پشتنی باشندے ہیں۔تاہم پروفیسر سیف الدین سوز یہ سوال اٹھایا ہے کہ پھر ایک فیصد وہ کون لوگ کون ہیں جنہیں ڈوماسئل سرٹیفیکٹ اجرا کی گئی ہے۔
سیف الدین سوز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ' ڈوماسئل سرٹیفیکٹ کی اجرائی کے حوالے سے لوگوں میں کافی خدشات پائے جارہے ہیں وہیں چمہ گوئیوں کا بازار بھی گرم ہے۔'
انہوں نے زور دیا ہے کہ انتظامیہ کو یہ واضح کرناچائیے کہ آخر وہ ایک فیصد لوگ کون ہیں۔ انتظامیہ کو اس سلسلے میں ایک وائٹ پیپر جاری کرنا چائیے تاکہ ایسے لوگوں کی نشاہدی ہوسکے اور عوامی سطح پر پائے جارہے خدشات کو دور کیا جاسکے ۔
قابل قابل ہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ جن لوگوں کو ابھی تک ڈومسائل سرٹیفیکٹ اجراءکی جاچکی ہے ان میں 99فیصد یہاں کے پشتنی باشندے ہیں۔