سرینگر: جموں و کشمیر محکمہ موسمیات کی طرف سے ایک بار پھر شدید برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔محکمی موسمیات کی پیشنگوئی کے بعد ضلع انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کی تیاری شروع کردی ہے۔اسہ درمیان بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں بہتری کی اطلاع ہے۔ درجہ حرارت میں بہتری کے بعد وادی کے لوگوں کو شدید سردی سے تھوڑی راحت ملی ہے لیکن پیشنگوئی کے مدنظر آنے والے دنوں میں انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے کہا کہ مغربی ہواؤں کی ایک اور لہر کے زیر اثر وادی میں برفباری کے ایک اور مرحلے کا امکان ہے۔ برفباری میں شدت آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے بالائی علاقوں خاص کر کیرن، مژھل، گریز، تلیل، سونہ مرگ، گلمرگ، پہلگام کے علاوہ بڈگام، شوپیاں اور کولگام، کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے جب کہ میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی برف باری ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برفباری کا زیادہ اثر 11 جنوری کی رات سے 12 جنوری کی رات تک جاری رہ سکتا ہے۔ بعد ازاں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت میں بہتری ممکن ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ منگل کی صبح سری نگر میں گہرے دھند کا راج بھی رہا ۔سری نگر میں 5 جنوری کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:Kitchen Valley In Bandipuraکیتسن میں سیاحت کو فروغ دینا ایک اہم اور مثبت اقدام