مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایل ٹی کے ساتھ ساتھ ایچ ٹی نظام بھی کمزور ہوتا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے اس جانب کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں کئے جارہے ہیں۔
عوام کے مطابق ایک جانب سے محکمہ بجلی کو فعال بنانے کی غرض سے انتظامیہ مختلف اسکیمز کی راگ الاپتے نہیں تھکتی ہے لیکن ایسے کئی علاقے ہیں جہاں پر زمینی سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔ ایچ ٹی ترسیلی لائنس کو بوسیدہ کھمبوں کے سہارے لٹکائی گئی ہیں جبکہ اس کی وجہ سے ہر وقت جانی و مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے۔
لوگوں کے مطابق اگرچہ ایل ٹی نظام کو بہترین بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے وہی ہائی ٹینشن کے کھمبے پوری طرح سے بوسیدہ ہو چکے ہیں جو کبھی بھی گر سکتےہیں جس سے جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔