ETV Bharat / state

اپنی پارٹی کا مقصد سماج کو متحد کرنا ہے: سید محمد الطاف بخاری - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع جموں میں اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں عام لوگوں کی ترقی سے ہی خوشحالی آ سکتی ہے۔ اس کے لیے امن و امان قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ Apni Party In Jammu And Kashmir

پارٹی کا مقصد سماج کو متحد کرنا ہے:سید محمد الطاف بخاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 12:50 PM IST

پارٹی کا مقصد سماج کو متحد کرنا ہے:سید محمد الطاف بخاری

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے جموں کے گاندھی نگر میں واقع پارٹی دفتر میں اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد جموں و کشمیر میں اتحاد اور مساوی ترقی کی پالیسی کے ساتھ بھائی چارہ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے برادریوں کو متحد کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی ترقی اور سماج میں بھائی چارہ لانے کے ایجنڈے نے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں کامیابی ملی ہے۔ مستقبل میں بھی ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقائی سیاسی جماعتوں نے جموں اور کشمیر کے لوگوں سے ووٹ بینک حاصل کرنے کے لیے علاقائی اور مذہبی بنیادوں پر تقسیم کی پالیسی کا پرچار کیا۔ جب کہ انہوں نے لوگوں کو کبھی سچ نہیں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: UT Foundation Day یُوٹی فاؤنڈیشن ڈے کے حوالے سے اننت ناگ میں تقریب کا انعقاد

سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی اس وقت وجود میں آئی جب کوئی سیاستدان یا کوئی دوسری سیاسی جماعت جموں و کشمیر کے لوگوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کے لیے آگے نہیں آئی۔ ہم نتائج کی پرواہ کیے بغیر سب سے آگے آئے اور ملازمتوں اور زمین کا مسئلہ اٹھایا تاکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے اس کی حفاظت کی جاسکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ملازمتوں اور زمینوں کے تحفظ میں کامیاب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.