گزشتہ دنوں کولگام کے مین ٹاون میں پانی کی عدم دستیابی کو لیکر احتجاج ہوا تھا ایسے میں مونیسپل کونسل کے چئیرمین منیب احمد زرگر نے مقامی لوگوں کو اعتماد میں لیا اور تین دن کے اندر اندر پانی کی قلت کو بحال کرنے کا وعدہ دیا تھا۔
کل شام تین دن کے بعد کولگام کے مین ٹاون میں لوگوں کے درمیان پانی دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے مونیسپل کونسل کے چیئرمین اور گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مونسپل کونسل کو زیادہ اختیارات دیے جائیں تاکہ عام لوگوں تک رسائی ممکن ہو پائے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں وزیراعظم
دراصل جموں و کشمیر میں دفعہ 35 اور 370 کی منسوخی کے بعد کئی محکموں کو ایک ہی ساتھ ضم کر دیا گیا اور کئی محکموں کا نام بھی بدل دیا گیا ہے جن میں پی، ایچ، ایی یعنی جل جیون مشن قابل ذکر ہے۔