ان کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے دھان کی کھیتوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔ جس کے باعث ان کے پودے سوکھ جائیں گے جس سے ان کی پوری کاشتکاری تباہ ہوجائے گی۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ ان کے کھیتوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی کاشتکاری اور محنت برباد ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے علاقے میں صدیوں پرانی زنگیر نہر ہے لیکن انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی نے اس کی طرف کبھی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کبھی اس نہر کی صاف صفائی ہی کرائی گئی جس کی وجہ سے نہر خشک ہوچکا ہے۔
زمینداروں نے کہا کہ' ہم لوگ خود ہی اس نہر کی صفائی کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ ہماری طرف کوئی بھی توجہ نہیں دیتا اور اس وقت جب کہ ہمارے کھیتوں کو پانی کی کافی ضرورت ہے۔ ہمیں پانی نہیں مل رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ' ہم نے کئی بار گورنر اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کی کہ ہمارے علاقے کے کھیتوں میں پانی فراہم کرایا جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ کاشتکاری کرسکیں۔ لیکن بدقسمتی سے انتظامیہ نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔
اس سلسلے میں جب ای ٹی وی بھارت نے ایکزیکیوٹیو انجینئر اریگیشن سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہوپایا اور نہ ہی دفتر میں ان سے ملاقات ہی ہوپائی۔