ETV Bharat / state

پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، عوام پریشان

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گندہ پانی پینے کے لئے مجبور ہیں اور وہ گڑھوں کا گندہ پانی پیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر بیمار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، عوام پریشان
پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، عوام پریشان
author img

By

Published : Aug 2, 2020, 11:37 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے چیر ہار گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پینے کے صاف پانی کی شدید قلت، عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے اور اس کی وجہ سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں 613 نئے کیسز، 11 اموات

لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے محکمہ جل شکتی سے کئی بار گزارش کی کہ وہ ان کو پانی فراہم کرے لیکن ان کی کسی نے نہیں سنی ۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گندہ پانی پینے کے لئے مجبور ہوتے ہیں اور وہ گڑھوں کا گندہ پانی پیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر بیمار ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین اپنی ڈیوٹی نہیں دیتے ہیں اور دس دس دنوں کے باد نل میں پانی کی سپلائی آتی ہے۔

لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کو پانی سپلائی فراہم کرے تاکہ گاؤں کے لوگوں کو مزید مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.