جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ان ندی، نالوں کے کناروں پر آباد لوگوں کو جانی و مالی نقصان کاخطرہ حق ہے کیوں کہ یہاں مسلسل کئی روز سے بارش ہو رہی ہے۔
اگرچہ بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے وہیں وادی کے متعدد اضلاع میں پانی کی بڑھتی سطح سے لوگوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے اکثر علاقوں میں ندی کے کنارے پر کئی خاندان آباد ہے، جن کو پانی کی بڑتھی سطح سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس میں ضلع پلوامہ کے کا ٹنگہار گاؤں بھی شامل ہے اور اسی گاؤں کے بیچ میں سے ایک ندی بہتی ہے جس میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔۔
اس ندی کے کنارے پر باغات زمین بھی پانی بڑھنے سے اور اس کے بہاؤ کی وجہ سے کھسک رہی ہے اور اس علاقے میں ایک سرکاری سکول بھی تعمیر کیا گیا جو اسے ندی کے کنارے پر ہے وہی سرکاری سکول کو اس ندی کے پانی کی بہاؤ کی وجہ سے نقصان پہنچنے کا خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں پانی کی سطح میں اضافہ کے پیش نظر سکول کو بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے علاقہ کے لوگوں نے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ندی کے دونوں کناروں پر باندھ بنالیں تاکہ علاقے کی پوری بستی کو محفوظ رکھا جاسکے۔
اس حوالے سے سرکاری سکول کے استاد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول کی ایک بلڈنگ کو سنہ 2014 میں سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا وہیں آج سیلاب جیسی صورتحال پھر سے پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں بچوں کو گھر واپس بھیجنا پڑا۔
انہوں نے مزید انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ سکول کی بلڈنگ کو بچانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام کیا جائے تاکہ علاقے کے بچے بغیر کسی رکاوٹ کے تعلیم حاصل کرسکیں۔