ETV Bharat / state

پانی کی عدم دستیابی سے کسناڈ کے لوگ پریشان - مسجد میں نماز

بجبہاڑہ کے قریب کسناڈ نامی علاقہ 21 صدی میں بھی کافی پچھڑا ہوا ہے۔ علاقے میں بنیادی سہولیات کا کافی فقدان پایا جا رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ علاقے کے لوگ ابھی بھی زمانہ قدیم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

پانی کی عدم دستیابی سے کسناڈ کے لوگ پریشان

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 5:54 PM IST

کسناڈ نامی گاؤں کھرم سے صرف چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ لیکن علاقے کے مفلوک الحال لوگ آج تک حکومت کی نظروں سے اُوجھل ہیں۔

پانی کی عدم دستیابی سے کسناڈ کے لوگ پریشان

کسناڑ ایک پہاڑی علاقہ ہے اور یہاں زیادہ تر آبادی پہاڈی لوگوں کی ہی ہے۔ علاقے کے لوگ پانی کی ایک ایک بوندھ کو ترس رہے ہیں۔ علاقے کی دوردراز اور کثیر آبادی ایک ہی بورویل پر منحصر ہے۔ اس بورویل سے پانی حاصل کرنے کے بعد لوگ گدھے کا استعمال پانی ڈھونے کے لیے کرتے ہیں اور میلوں سفر طے کرکے اپنے گھروں تک پانی پہنچاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جب ہم مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے جاتے ہیں تو مسجد میں بھی پانی کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے۔ جبکہ ہمارے بچے کئی بار اسکولوں میں پانی کی عدم دستیابی سے گرمی کے ان ایام میں بے ہوش ہو جاتے ہیں۔

لوگوں کا مزید کہنا ہے کہ برفیلے ایام میں یہ بورویل جم جاتا ہے تو ایسے میں علاقے کے لوگ برف کو ہی پگھلاتے ہیں اور اِس سے ہی اپنی پانی کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔

دور جدید میں جہاں ریاستی سرکار تعمیر و ترقی کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے وہیں دوسری جانب جب انسان زمینی سطح پر نظر دوڑاتا ہے، تو سرکار کے وہ دعوے سراب نظر آتے ہیں۔ اگرچہ سیاست دان بھی الیکشن کے موقوں پر ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایسے علاقوں کا رُخ کرتے ہیں، تاہم ووٹ لینے کے بعد بھولے سے بھی اپنا چہرا دکھانا مناسب نہیں سمجھتے۔

مقامی علاقہ کے لوگ دور دور سے آکر پانی حاصل کرنے کے لئے صبح سے ہی قطاروں میں کھڑے ہو جاتے ہیں۔ علاقہ میں کہیں اور پانی دستیاب نہیں۔ اگر چہ مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ اپنی اس دیرینہ مانگ کو محکمہ جل شکتی کی نوٹس میں لایا تاہم آج تک ان کی فریاد کسی نے نہیں سنی۔

ای ٹی وی بھارت نے فون پر جب یہ معاملہ محکمہ جل شکتی کے جونئیر اسسٹنٹ نظیر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے جل جیون مشن نامی اسکیم چلائی جا رہی ہے۔ جس کے تحت ایسے علاقوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے ایک پروجیکٹ بن رہا ہے۔ جس میں 2022 تک ہر گھر کو پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.