ETV Bharat / state

میونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی سے عوام برہم - مشینری کی قلت

ضلع پلوامہ کا ترال علاقہ اپنی منفرد خوبصورتی کی وجہ سے جانا جاتا ہے لیکن میونسپل کمیٹی ترال جس کے ذمہ ٹاون کو صاف رکھنے کی ذمہ داری ہے اس کی ناقص کارکردگی سے عوامی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

میونسپل کمیٹی ترال.. نام بڑے اور درشن چھوٹے

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:54 PM IST

آبادی کے مطابق ایڈیشینل ڈپٹی کمشنر ترال کے آفس کے بالکل سامنے گندگی کے ڈھیر یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ میونسپل کمیٹی ترال کی کارگزاری کس حد تک اطمینان بخش ہے۔

میونسپل کمیٹی ترال.. نام بڑے اور درشن چھوٹے
میونسپل کمیٹی ترال.. نام بڑے اور درشن چھوٹے

بقول عام لوگوں کے اس مقام پر اہم سرکاری دفاتر مثلاً اے ڈی سی آفس، پولیس اسٹیشن، دہی ترقی کا آفس اور سب سے بڑھکر علاقے کا واحد سب ڈسٹرکٹ اسپتال ہے اس کے باوجود میونسپل کمیٹی ترال غیر ذمہ داری کا ثبوت پیش کر رہی ہے۔

ایک طرف کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ زور دے رہا ہے لیکن دوسری طرف چراغ تلے اندھیرا کے مصداق ترال میں صفائی کا فقدان ہے ۔

مقامی بزرگ محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی ترال اس اہم جگہ کو صاف کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

ایک اور شخص نے کہا کہ گندگی کی وجہ سے یہاں سے جا رہے مسافروں کو بھی انفیکشن کا خطرہ ہے ۔

آخر میونسپل کمیٹی ترال ٹاون کو صاف رکھنے میں ناکام کیوں ہے یہ سوال جب نمائندے نے میونسپل کمیٹی ترال کے ایک اعلی عہدیدار محمد اکبر سے پوچھا تو انھوں نے مشینری کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ معقول افرادی قوت ہونے کے باوجود ان کے پاس مناسب مشینری موجود نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.