ETV Bharat / state

پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد

کشمیر کے ضلع پلوامہ انتظامیہ کی جانب سے وارڈ سبھا کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقعے پر مقامی باشندوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ Ward Sabha Programme in Pulwama

پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد
پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 12:37 PM IST

پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے جہاں دیہی علاقوں میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کئی سارے پروگراموں کا انعقاد کیا تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے اور میں ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس طرح سے ضلع انتظامیہ پلوامہ نے محمکہ بلدیات پلوامہ سے مل کر عوام کے مسائل کو حل کرنے کے غرض سے وارڈ سبھا پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس پروگرام کے تحت آج قصبہ پلوامہ کے چاٹہ پورہ اے اور بی کے لئے وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد عمل لایا گیا۔ اس موقعے پر عوام نے اپنے درپیش مسائل کو اجاگر کیا جن میں اندرونی سڑکوں کی تعمیر، پانی، صاف صفائی اور دیگر کئی معاملات کو اجاگر کیا جب کہ افسران نے عوام کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگ مارچ میں جنیوا میں کانفرنس کریں گے: اجاتشترو سنگھ

وارڈ سبھا میں مختلف محکموں کے چھوٹے بڑے افسران نے شرکت کی جب کہ وارڈ سبھا میں لوگوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے میونسپل کونسل چیئرمین شبیر احمد اور دیگر میونسپل ممبران نے بھی شرکت کی۔ شبیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور جو بھی مسائل ہوں گے، وہ جلد حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک وارڈ سبھا کے اندر کئی مسائل کو اجاگر کیا گیا جن کو انتظامیہ کی جانب سے حل کیا گیا جب کہ آنے والے سبھی مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.