اسی طرح کی ایک منفرد پہل ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ کے نوجوانوں نے اپنے علاقہ میں شروع کی ہے۔
ان نوجوانوں نے اپنے علاقہ کو کوڑا کرکٹ سے پاک بنانے کے لیے رضاکارانہ طور پہل شروع کی ہے، جس کے تحت انہوں نے اپنے علاقہ کی گلی کوچوں، چوراہوں ندی نالوں اور سڑک کے کناروں پر موجود کوڑا کرکٹ ہٹا کر اُسے گاؤں سے باہر معقول جگہ پر زمین برد کر رہے ہیں۔
نوجوانوں کا کہنا ہے صاف و صفائی کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے ان کے علاقہ کو نظر انداز کیا گیا، جس کے بعد انہوں نے یہ پہل شروع کی۔
ان کا کہنا ہے کہ سینٹائزیشن کے علاوہ وہ اپنے علاقہ میں موجود ضرورت مند لوگوں کو امداد بھی فراہم کرتے ہیں، تاکہ وہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہوں۔
اس مہم کے لیے وہ اپنے جیب سے چندہ جمع کرکے خرچ کرتے ہیں۔