ETV Bharat / state

ڈوڈہ کے سیاحتی مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

عید الضحیٰ کے تیسرے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے بچوّں کے ہمراہ جائی ویلی پہنچے لیکن اس دوران کوئی بھی 'ایس. او. پیز' پر عمل نہیں کر رہا تھا۔

ڈوڈہ کے سیاحتی مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
ڈوڈہ کے سیاحتی مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 11:52 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں موجودہ صحت کی ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے اور کسی کو بھی سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔

انتظامیہ لاک ڈاؤن کی مکمل پاسداری کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن زمینی سطح پر اس کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہیں ۔

ڈوڈہ کے سیاحتی مقامات پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی

دراصل ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ کے مشہور سیاحتی مقام 'جائی ویلی' میں پیر کے روز لوگوں کی بھاری بھیڑ پائی گئی۔ عید الضحیٰ کے تیسرے روز سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اپنے بچوّں کے ہمراہ جائی ویلی پہنچے لیکن اس دوران کوئی بھی 'ایس. او. پیز' پر عمل نہیں کر رہا تھا۔ یہاں تک کہ بیشتر لوگوں کے چہروں پر ماسک بھی نظر نہیں آئے جس کو پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں 22 ہزار کا ہندسہ عبور

لیکن بھدرواہ کے لوگ اس مہلک وائرس سے بچنے کے لئے جاری ہدایت پر عمل نہیں کر رہے ہیں اور کھلے عام لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر خود کی اور دوسروں کی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.