ETV Bharat / state

'غیر ملکی سفارتکاروں کے دورے کا مقصد جموں و کشمیر میں ترقی کا جائرہ لینا ہے' - مرکزی وزارت خارجہ

سفارتکاروں کے ابک وفد نے بدھ کے روز سرینگر اور بڈگام میں چنندہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں، نو منتخب ڈی ڈی سی چیئر پرسنز، پنچایتی ممبروں، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے میئر و عہدیداروں اور دیگر عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور درگاہ حضرت بل میں بھی حاضری دی۔

' غیر ملکی سفرتکاروں کے دورہ کا مقصد جموں و کشمیر میں ترقی کا جائرہ لینا '

author img

By

Published : Feb 19, 2021, 10:12 AM IST

Updated : Feb 19, 2021, 10:55 AM IST

مرکزی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفرتکاروں کے دورہ جموں و کشمیر کا مقصد حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد نچلی سطح پر مرکزی علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی شروع کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شری واستو کا یہ بیان سفرتکاروں کے ذریعہ جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اور 2020 میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 سفارتکاروں پر مشتمل وفود نے کشمیر کا تین مرتبہ دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے سخت حفاظتی بندوبست کے تحت شہرہ آفاق جھیل ڈل کی سیر کے علاوہ مختلف عوامی و سیاسی وفود اور صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

انوراگ شری واستو نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ' غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد کے دورے کے پیچھے نظریہ یہ تھا کہ غیر ملکی سربراہان کو جموں و کشمیر کی زمینی صورتحال کا بہتر اندازہ حاصل ہو سکے۔'

انہوں نے کہا کہ ' اس دورہ کے بعد جموں و کشمیر میں نچلی سطح پر جمہوریت کی مضبوطی سمیت جاری سیاسی اور جمہوری عمل میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔'

سفارتکاروں کے تیسرے وفد کا موجودہ دورہ اسی تناظر میں تھا تاکہ غیر ملکی سفارتکاروں کو سب سے پہلے جموں و کشمیر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے اور نچلی سطح پر جمہوری تحریک کا مشاہدہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

جموں و کشمیر آنے والے غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد میں یورپی یونین کے علاوہ فرانس، اسپین، بیلجیم، اٹلی، سویڈن، آئرلینڈ، ہالینڈ، فن لینڈ، چلی، برازیل، کیوبا، بولوویا، پرتگال، بنگلہ دیش، ملاوی، آئیوری کوسٹ، گھانا، سنیگال، ملائشیا، تاجکستان اور کرغزستان کے سفارت کار بھی شامل تھے۔

بدھ کے روز قریب 25 ارکان پر مشتمل ایک یورپی وفد نے جموں و کشمیر کے داراحکومت سرینگر اور ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔

انوراگ شری واستو نے کہا کہ ' دورہ کے پہلے روز اس وفد نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جموں و کشمیر میں مقامی انتظامیہ کے زیر اہتمام نچلی سطح کی جمہوری رسائی اقدام 'بلاک دیواس 'میں حصہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' بلاک دیواس ایونٹ کے دوران سفرتکاروں کو ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں عام لوگوں اور مقامی سطح کے عوامی نمائندوں سے براہ راست سننے کا موقع ملا۔'

شری واستو نے کہا کہ سرینگر میں انھوں نے سیول سوسائٹی اراکین، ضلعی ترقیاتی کونسلوں (ڈی ڈی سی) اور بلاک ڈویلپمنٹ کونسل (بی ڈی سی) کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

اس وفد نے جموں کا دورہ کیا اور جموں وکشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا دیگر اعلی عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بات چیت کے دوران چیف جسٹس نے جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے لئے قانونی نظام تک رسائی بڑھانے میں عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا جس میں قانون کی حکمرانی کا تحفظ اور لوگوں کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔'

Last Updated : Feb 19, 2021, 10:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.