ETV Bharat / state

اننت ناگ: پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج - jal shakti department

بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بنگنو میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقامی افراد نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 1:41 PM IST

وادی کشمیر میں جہاں گرمی کی شدت ہے، وہیں بجلی کی قلت بھی ہو گئی ہے۔

دوسری جانب دور دراز علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بنگینو کے علاقے میں لوگ پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے متعلقہ محکمہ سے سخت نالاں ہیں۔

اننت ناگ: پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

اس علاقے میں پائپ لائن موجود ہے۔

تاہم اس میں کبھی کبھار ہی پانی آتا ہے اور متعلقہ محکمہ کی عدم دلچسپی سے مقامی افراد کو پریشانی ہوتی ہے۔

اس علاقے کے لوگوں کو کئی کلومیٹر دور جاکر پینے کے لئے پانی لانا پڑ رہاہے۔

مظاہرہ میں شامل خواتین کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ ندی نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

گندے پانی استعمال کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کی شکار ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:کشمیر: دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی پر کرفیو

انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام لگایا ہے کہ محکمہ کے افسران نے گذشتہ کئی مہینوں سے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے ہیں۔

خواتین نے خالی برتنوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کیا اور محکمہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔

وہیں مقامی لوگوں نے بھی الزام لگایا کہ محکمہ نے ابھی تک علاقے کو ہر دن پانی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم زمینی سطح پر وعدوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.