اسکول میں جدید آلات کے ساتھ جدید ترین سہولیات موجود ہیں۔ اس میں سات لیباریٹریز ہیں جن میں بنیادی لیب، ایم سی ایچ لیب، کمیونٹی لیب، اناٹومی، فزیالوجی لیب، کمپیوٹر لیب، آڈیو وژول لیب، نیوٹریشن لیب اور ایک لائبریری بھی شامل ہے۔
اس اسکول میں مختلف کورس جی این ایم، ایف ایم پی ایچ ڈبلیو فارماسسٹ، لیب ٹیک، ایکس رے ٹیک وغیرہ موجود ہیں۔ان سب کے علاوہ ڈینٹل ٹیک، او ٹی ٹیک، اینستھیٹک ٹیک اور ای سی جی ٹیک لانچ کیا جائے گا۔
عمارت کے افتتاح کے بعد مشیر وجئے کمار نے کلاس رومز ، لیبارٹریز اور ہاسٹل کمپلیکسز کا معائنہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس اسکول کی وجہ سے ضلع کے ضرورت مند افراد کو بہتر اور مفت صحت کی سہولیات مہیا ہوں گی۔'
انہوں نے اسکول کے عملے اور طلبا سے بھی بات چیت کی۔ اس کے بعد مشیر نے تمام ضلع عہدیداروں سے بات چیت کی اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔