ETV Bharat / state

Vigilance Awareness Week پلوامہ میں ویجیلنس آگاہی ہفتہ کا آغاز - ضلع پلوامہ میں واقع ڈی سی آفس کمپلیکس

وادی کے مخلتف اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی آج سے ویجیلنس آگاہی ہفتہ شروع کیا گیا جس کے تحت آج افسران کے ساتھ ساتھ ملزمین نے ویجیلنس انٹیگریٹی عہد لیا۔

پلوامہ میں ویجیلنس آگاہی ہفتہ کا آغاز
پلوامہ میں ویجیلنس آگاہی ہفتہ کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 5:11 PM IST

پلوامہ میں ویجیلنس آگاہی ہفتہ کا آغاز

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ میں واقع ڈی سی آفس کمپلیکس میں آج ویجیلنس آگاہی ہفتہ کی شروعات ویجیلنس انٹیگریٹی عہد سے ہوئی جس میں ضلع پلوامہ کے سبھی افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین نے شرکت کی اس پروگرام کی سربراہی ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے کی۔ اس دوران انہوں نے ویجیلنس انٹیگریٹی عہد دلایا۔

اس پروگرام کا مقصد تھا کہ معاشرے سے بدعنوانی سے پاک کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع کے سبھی سرکاری دفاتروں کو بدعنوانی سے پاک کرنا تھا۔اس موقع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاک معاشرے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ بدعنوانی سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر صارفین، اسٹیک ہولڈرز، عوام، ملازمین اور اسکول/کالج کے طلبہ میں بدعنوانی کو اجاگر کرنے اور معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

یہ 30 اکتوبر سے پانچ نومبر تک ہفتہ بھر چلنے والے 'ویجیلنس بیداری' کے دوران مختلف سرگرمیاں جیسے دکانداروں اور ٹھیکیداروں کے لیے شکایات کے ازالے کا پروگرام، حساسیت کے پروگرام اور افسران، عملے اور کالج/ اسکول کے طلباء کے درمیان سال 2023 کے موضوع کے ساتھ مختلف مقابلے تواتر کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Entrepreneurship Programmes In Ganderbal گاندربل میں انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام

یہ سرگرمیاں افسران اور عملے کو زندگی کے تمام شعبوں سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے کام میں چوکس اور شفاف رہنے کے لیے حساس بنائیں گی اور انہیں تحریک دیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.