ETV Bharat / state

Ekta Diwas at Kokernag کوکرناگ میں یونین ٹیریٹری یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ

ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے بوٹانیکل گارڈن میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقعے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

کوکرناگ میں راشٹریہ ایکتا دیوس اور یونین ٹیریٹری یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 12:12 PM IST

کوکرناگ میں راشٹریہ ایکتا دیوس اور یونین ٹیریٹری یوم تاسیس کے موقع پر تقریبات کا انعقاد

اننت ناگ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے بوٹانیکل گارڈن میں راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقعے پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اتحاد کو فروغ دینا اور قوم کے ثقافتی ورثے اور ترقی کی کہانی کا جشن منانا ہے۔ قومی یکجہتی اور ترقی میں سبھی کی شمولیت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیے گئے اس پروگرام میں زندگی کے تمام شعبوں کو اپنی طرف راغب کیا۔

کوکرناگ کے باٹنیکل گاڑن میں منعقدہ تقریبات میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقعے پر ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد نے لوگوں کی زبردست حمایت اور شرکت پر اپنے جوش و خروش اور تشکر کا اظہار کیا۔ سب ضلع سطح پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کوکرناگ سہیل احمد نے کہا کہ یہ دن بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ یونین ٹیریٹری کی تشکیل اور اس کی ترقی کے سفر میں ایک نئے باب کے آغاز کی علامت ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے مختلف ثقافتی اور معلوماتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں یونین ٹیریٹری کے قیام کے بعد سے ہونے والی ترقی اور پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Ekta Divas Celebrated In Doda ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں رن فار یونٹی مہم کے تحت ایکتا دیوس

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے ہر برس حکومتی سطح پر آج کے دن کو یونین ٹیریٹری یوم تاسیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پانچ اگست 2019 کو پارلیمنٹ میں مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ متعارف کرکے جموں کشمیر کی نیم خودمختاری کو کالعدم قرار دیا اور 31 اکتوبر 2019 سے ریاست کو یونین ٹیریٹری کا درجہ دے دیا گیا۔ حالانکہ خطے کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمیں حکومت کے اس فیصلے کی مسلسل مخالفت کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.