جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر و سابق رکن اسمبلی عثمان مجید نے آج بانڈی پورہ میں واقع اپنے دفتر میں پارٹی ورکروں سے خظاب کیا۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔
اس موقع پر عثمان مجید کا کہنا تھا کہ' اپنی پارٹی نے ہمشہ لوگوں کو سچی سیاست سکھائی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے حالیہ ڈی ڈی انتخبات میں کامیابی حاصل کی۔'
عثمان مجید نے پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی اے جی ڈی شروع سے ہی کھوکھلے وعدوں پر مبنی اتحاد تھا۔ اس لیے اب پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون جیسے سینئر سیاسی رہنما پی اے جی ڈی پارٹی سے کنارہ کشی کر رہے ہیں۔'
سجاد غنی لون سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی سجاد غنی لون سے جڑنے یا باہمی تعلقات کا کوئی خیال نہیں ہے اور نہ ہی ابھی تک ہماری پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ قائم کیا ہے۔
اس موقع پر پر کئی دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔