ETV Bharat / state

خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کے لئے ٹریکٹر کا استعمال

author img

By

Published : May 31, 2020, 6:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر کاشت کی جارہی برگ پوست یا خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کی مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

خشخاش کی فصل کو تباہ کر نے کے لئے ٹریکٹر کا استعمال

جہاں گزشتہ دنوں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی ہوئی خشخاش اور بھنگ کی فصل کو تباہ کر دیا گیا وہیں اس مہم کو جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے ایس ڈی پی او اعجاز چودھری کی قیادت میں رینزی پورہ، چرسو اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر کاشت کی جا رہی 25 کنال اراضی پر پھیلی ہوئی خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کے لیے ٹریکٹروں کا استعمال کیا جبکہ چھ مزید افراد اس کاشت میں ملوث ہونے کے جرم میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے جہاں پولیس کی اس کاروائی کو خوش آیند قرار دیا ہے تاہم اس بات پر بھی عوامی حلقے حیران ہے کہ اس فصل کو متعلقہ علاقوں میں بونے کے وقت ہی ضایع کیوں نہیں کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.