وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد نے جی جے پی کے ایک کارکن پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق بڈگام کے اوم پورہ علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے عبدالحمید نجار نامی شخص پر حملہ کیا اور ان پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ عبدالحمید نجار کو زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
پولیس نے اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ مذکورہ بی جے پی کارکن آج صبح گھر کے نزدیک واقع ریلوے اسٹیشن میں چہل قدمی کر رہا تھا جس دوران اس پر یہ حملہ کیا گیا۔ 38 سالہ عبدالحمید نجار کے پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ اس حملے کے فوری بعد بڈگام پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد پر حملہ کیا تھا جس میں وہ ہلاک ہوئے تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔