ETV Bharat / state

اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی

عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ اسپتال کے قریب تعینات سکیورٹی فورسز پر دستی بم پھینکا جو بی جے پی کے جلسے کے لیے پنڈال سے محض دو کلومیٹر دور واقع ہے۔

اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی
اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Dec 17, 2020, 2:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان اور ڈی ڈی سی الیکشن انچارج شاہنواز حسین کی ریلی کے مقام کے قریب گرینیڈ دھماکے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔

اننت ناگ میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرکاری عہدیداروں کے مطابق عسکریت پسندوں نے بجبہاڑہ اسپتال کے قریب تعینات سکیورٹی فورسز پر دستی بم پھینکا جو بی جے پی کے جلسے کے لیے پنڈال سے محض دو کلومیٹر دور واقع ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دوپہر کے قریب ساڑھے بارہ بجے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام رہنما محفوظ ہیں۔وہ ابھی تک پنڈال ٹاؤن ہال میں نہیں پہنچے تھے، جو اس جگہ سے قریب دو کلو میٹر کے فاصلے پر ہے جہاں عسکریت پسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اہلکار کی شناخت سی آر پی ایف کے 40 بٹالین پاٹل پرمارکر کے طور پر کی گئی ہے۔ اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز بی جے پی نے کہا تھا کہ پارٹی کے سینئر رہنما شاہنواز حسین جمعرات کے روز اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں دوپہر ایک بجے ایک عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

Last Updated : Dec 17, 2020, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.