جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے ڈڈھ پٹھ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے پولیس پارٹی پر گرینیڈ داغا جس کے بعد وہ فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کشتواڑ نے اس حملے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بلاک مغل میدان کے ڈڈھ پٹھ گریڈ اسٹیشن کے نزدیک پولیس کی گاڑی جارہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔
ایس ایس پی نے کہا کہ حملہ آور دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم اس حملے میں کسی بھی جانی یا مالی تقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس حملے کے فوری بعد پولیس اور فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے لیاہے اور تلاشی مہم شروع کردی ہے۔
وہیں کشتواڑ بازار میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔
پولیس نے کشتواڑ کے تمام راستوں پر ناکہ لگا دیئے ہیں اور جگہ جگہ تلاشی جاری ہے۔