سرینگر:مرکزی وزیر پیٹرولیم ،قدرتی گیس،مکانات و شہری امور ہردیپ سنگھ پوری نے جموں کے لوگوں، میئر جے ایم سی اور یوایل بی کے اَراکین کو پولی تھین کا متبادل ملنے پر مبارک باد دی۔ اُنہوں نے لوگوں سے پولی تھین بیگوں سے پرہیز کرنے اور ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ دیر پا بیگوں کو استعمال کرنے کی اپیل کی۔
اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے شہری کاری کے چیلنجوں کو مواقع میں بد ل دیا ہے۔ وزی راعظم کی رہنمائی میں سوچھتا آندولن ملک کو بالخصوص شہری مراکز کو دیر پا ترقی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔آج سوچھتا حکومت کی ترجیح بن گیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ دیگر تمام سرکاری سکیموں کے موثر عمل آور ی کے لئے یہ اَصول بن گیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے پولی تھین بیگ کے متبادل کے طورپر بائیو پلاسٹک کیری بیگ تیار کرنے پر ڈی آر ڈی او کی ستائش کی۔یہ شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے ، تیز رفتار دیر پا ترقی اور شہریوں کی زندگی میں آسانی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ یہ خوردنی اور پانی میں حل پذیر بیگ پلاسٹک کی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کے لئے بہترین متبادل ہے۔ 6آر۔ ریڈیوس ، رِی یوز، رِی سائیکل ، ری مُو،رِی فیوز اور رِپورٹ کے علاوہ اَزسر نو سمت کی حکمت عملی لوگوں کو دیر پا آپشن فراہم کرے گی اور پیکیجنگ اور ڈیزائننگ کے متبادل کو فروغ دے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ قدرت کے تقاضوں کے تئیں اَپنے فرائض کو اَدا کریں اور دیرپا ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں۔نیچر ہمیں متحد کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Conservator Of Forests Visit Shopain کنزرویٹر آف فاریسٹ کشمیر سائوتھ سرکل نے شوپین کا دورہ کیا
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کو موثر طریقے سے سنبھالتی ہے ۔ لوگوں کو صاف ستھرے ، سمارٹ اور گرین سٹی آور آنے والے نسلوں کے بہتر مستقبل کی تعمیر کے لئے اس طرح کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔