ادھمپور: جموں و کشمیر میں ضلع ادھمپور کے جگنو حلقہ میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج ایک ریلی سے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ 'علاقے کے عوام بیلٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گپکر اتحاد کی چھوٹی سیاست سے عوام مشتعل ہے۔
ٹھاکر نے کہا کہ 'بی جے پی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو بے پناہ فائدہ ہوا ہے۔ اس خطے کو شہریوں اور سرمایہ کاروں کے لئے ترقی پسند اور پرامن مقام میں تبدیل کرنے کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی حکومت کو عوام کی حمایت حاصل ہورہی ہے اس لئے وہ بی جے پی کے حق میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں کے درمیان اندھیروں کا اب دور ختم ہوچکا ہے اور خوشحالی ترقی کا دور شروع ہوا ہے۔"
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35A کو ہٹانا لوگوں کے مفاد میں ہے۔ گپکر اتحاد نے اپنے ہی (آرٹیکل 370) کے جھوٹے خواب دکھا رہا ہے صرف جموں و کشمیر کے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے۔ مودی حکومت نے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کو ترقی کے طرف گامزن کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35A کی وجہ سے سالوں سے یہاں کہ شہری متعدد سہولیات سے محروم رہے ہیں جن کے وہ حقدار تھے۔